سعودیہ نے خطے میں فوجیوں کی تعداد بڑھانے کیلئے 1 بلین ڈالر ادا کیے، ٹرمپ

بول نیوز  |  Jan 14, 2020

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی  عرب نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجیوں کی تعداد بڑھانے کے لئے 1 بلین ڈالر ادا کیے ہیں۔

ایک مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے سعودی عرب کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔وہ ہمیں فوجیوں کی  تعیناتی کے بدلے قیمت ادا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی کشیدگی  کے نتیجے میں امریکہ نے سعودی عرب کو خطے میں امریکی سروس کے اہلکاروں کی بڑھتی ہوئی موجودگی کے لئے ادائیگی کرنے پر مجبور کیا۔

ٹرمپ نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ ’ میں نے کہا ، سنو ، آپ بہت ہی امیر ملک ہیں۔ آپ کو مزید فوج کی ضرورت ہے؟ میں ان کو آپ کے پاس بھیجوں گا، لیکن آپ کو ہمیں ادائیگی کرنا ہوگی۔اور وہ ہمیں ادائیگی کر رہے ہیں۔ انہوں نے پہلے ہی 1 ارب ڈالر بینک میں جمع کرا رکھے ہیں‘۔

He sells troops.

“We have a very good relationship with Saudi Arabia—I said, listen, you’re a very rich country. You want more troops? I’m going to send them to you, but you’ve got to pay us. They’re paying us. They’ve already deposited $1B in the bank.” pic.twitter.com/rc1f7heyCP

— Justin Amash (@justinamash) January 11, 2020

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم ان کی مدد کرنے جارہے ہیں تو ان امیر ممالک کو ہمیں اس کے بدلے معاوضہ دینا ہوگا۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ کئی سالوں سے ہمارے 32ہزار فوجی جنوبی کوریا میں موجود ہیں جو شمالی کوریا سے  ان کی حفاظت کر رہے ہیں۔اس کے بدلے انہوں نے ہمیں 500 ملین ڈالرز ادا کیے  ہیں۔

رواں برس افغانستان میں فوجی دستے کو کم کریں گے،امریکی مشیر قومی سلامتیواضح رہے کہ  دوسری جانب عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے 10 جنوری کو امریکہ سے مطالبہ کیا  تھا کہ وہ عراقی سرزمین سے امریکی افواج کے انخلا ءکے لیے طریقہ کار طے کرے۔

عراقی وزیراعظم کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک صفحے پر جاری ہونے والے بیان کے مطابق انہوں نے یہ مطالبہ امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو سے ٹیلیفونک بات چیت کے دوران کیا  تھا۔

امریکی افواج کا کویت سے انخلاء کا اعلاناس گفتگو کے دوران وزیراعظم  عادل عبدالمہدی نے کہا تھا کہ وہ عراقی خودمختاری اور سالمیت کے خلاف ہر قسم کے اقدام کو رد کرتے ہیں۔

جاری کردہ بیان کے مطابق عراقی وزیر اعظم نے مائیک پومپیو سے کہا  تھا کہ وہ ایک وفد عراق بھیجیں جو پارلیمانی قرارداد پر عمل درآمد کرنے کے لیے امریکی افواج کے عراق سے بحفاظت انخلا کے لیے ایک لائحہ عمل مرتب کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More