خراب موسم،برفباری:مرنےوالوں کی تعداد70ہوگئی

روزنامہ اوصاف  |  Jan 14, 2020

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور برفباری سے اب تک کے نقصانات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے 70 افراد کے لقمہ اجل بننے کی تصدیق کی ہے۔این ڈی ایم اے کی رپورٹ کےمطابق ملک بھر میں 2 روز کے دوران 70 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اس دوران 35 مکانات بھی تباہ ہوئے جن میں سے 30 آزاد کشمیر جبکہ 5 خیبر پختونخوا کے ہیں۔این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ سب سے زیادہ جانی نقصان آزاد کشمیر میں ہوا ہےجہاں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 55 ہوچکی ہے جبکہ بلوچستان میں 15 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔مظفرآباد کی وادی نیلم کے علاقے سرگن ميں آج برفانی تودہ گرنے سے 47 افراد موت کا شکار ہوئے جبکہ 2 دنوں ميں برفانی تودے گرنےسے مرنے والوں کی کل تعداد 57 ہوچکی ہے۔ مقامی افراد کی مدد کو تاحال سرکاری ادارے نہیں پہنچ سکے اور پاک آرمی کا ہیلی کاپٹر بھی شدید برف کے باعث لینڈ نہیں کرسکا تاہم دیگر علاقوں میں پھنسے لوگوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر نکالنے کا کام جاری ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More