انیس سال سے کم عمرکھلاڑیوں کاعالمی کرکٹ کپ جمعہ سے شروع ہوگا

ریڈیو پاکستان  |  Jan 15, 2020

انیس سال سے کم عمرکھلاڑیوں کاآئی سی سی عالمی کرکٹ کپ دوہزاربیس جمعہ سے شروع ہوگا۔

عالمی کپ میں سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں چارگروپوں میں تقسیم کیاگیاہے۔پاکستان کوسکاٹ لینڈ، زمبابوے اوربنگلہ دیش کے ساتھ گروپ سی میں رکھاگیاہے۔پاکستان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے جنوبی افریقہ میں موجودہے۔ٹورنامنٹ کافائنل اگلے مہینے کی نوتاریخ کوکھیلاجائے گا۔(این این آر، وہاج بشیر)

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More