ایل ٹی یو نے 15فیصد اضافے سے جولائی تادسمبر2019تک688ارب روپے جمع کئے

روزنامہ اوصاف  |  Jan 15, 2020

لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کو گزشتہ سال کی نسبت اس سال ٹیکس کلیکشن کی مد میں بڑی حد تک کامیابی ملی ہے ، ٹیکس کلیکشن میں 15فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ٹیکس پیئر یونٹ نی6ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ٹیکس کلیکشن میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال15فیصد اضافہ ہوا۔ ایل ٹی یو نے جولائی سے دسمبر2019تک688ارب روپے جمع کئے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 598ارب روپے جمع ہوئے تھے۔جولائی سے دسمبر تک مجموعی طور پر اضافی90ارب روپے جمع کئے گئے۔صرف دسمبر میں ایل ٹی یو نی160ارب روپے اکٹھے کئے، گزشتہ سال اسی مہینے میں 144ارب روپے اکٹھے کئے تھے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More