سپریم کورٹ کی نیا نیب قانون لانے کیلئے حکومت کو 3 ماہ کی مہلت

92 نیوز  |  Jan 15, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پلی بارگین ازخودنوٹس کیس میں  سپریم کورٹ  نے حکومت کو نیا نیب قانون لانے کےلیے 3ماہ کی مہلت دے دی ، چیف جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس میں کہا کہ توقع کرتے ہیں حکام مسئلے کو حل کرلیں گے۔

سپریم کورٹ میں پلی بارگین از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی ،  چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ  سپریم کورٹ نیب کو پلی بارگین سے روک چکی ہے، جب تک پارلیمنٹ قانون سازی نہیں کر لیتی یہ اختیار استعمال نہیں ہو گا، حکومت نیب قانون کے معاملے کو زیادہ طول نہ دے۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ  نیب قانون میں ترمیم پارلیمنٹ کا کام ہے سپریم کورٹ نے نیب کی کسی دفعات کو غیر آئینی قرار دیا تو نیب فارغ  ہو جائے گی،  کیا حکومت چاہتی ہے کہ نیب کے قانون کو فارغ کر دیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More