پشاور میں کبوتروں کے تنازع پر 3 بھائیوں کو قتل کردیا گیا

نوائے وقت  |  Jan 15, 2020

پشاور میں تھانہ بھانہ ماڑی کے علاقہ ڈھیری باغبانان میں کبوتروں کے تنازع پر بچوں کی لڑائی ہو گئی جب کہ شکایت کرنے پرتین بھائیوں کو قتل کردیا گیا۔تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود ڈھیری باغبانان میں فریق اول کامران وغیرہ اور فریق دوم اسحاق عرف ماموتے وغیرہ کے مابین مبینہ طور پر زبانی تکرار پر جھگڑا ہوا، جس پر فریق اول صدیق اپنے بھائیوں وسیم اور وقاص کے ہمراہ گلہ کرنے فریق دوم کے گھرگیا جہاں فریق دوم اسحاق عرف ماموتے نے اپنے بیٹوں سمیت فریق اول پر فائرنگ کردی جس سے صدیق، وسیم اور وقاص پسران اسلم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے مقتولین کے ماموں کامران ملک کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، جبکہ ملزمان گھر بار چھوڑکرفرارہو گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More