راجہ اقبال مرکزی قائدین کی آنکھوں کا تارا بن گئے،خادم انقلابی

روزنامہ اوصاف  |  Jan 15, 2020

راجہ اقبال مرکزی قائدین کی آنکھوں کا تارا بن گئے،خادم انقلابیموصوف نےمسلم لیگ ن کو حلقہ پانچ میں مضبوط کردیا ،چیئرمین زکواۃچڑہوئی(تحصیل رپورٹر)راجہ اقبال خان کے خلاف باتیں کرنے والے اپنے گریباں میں جھانکیں عوامی مقبولیت سے خائف لوگ پراپیگنڈے کر رہے ہیں،جلد مڑور ختم ہو جائیں گے ،جماعت کے اندر گروپ بندی کرنے والے جماعتی ڈسپلن کی باتیں نہ کیا کریں، غیروں کے ایجنڈے پر کام کرنے والے جماعت کو نقصان پہنچا رہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار چیئرمین زکواۃ حلقہ پانچ چڑہوئی چوہدری خادم انقلابی نے کیا،انہوں نے کہا کہ راجہ اقبال نےمسلم لیگ ن کو حلقہ میں مضبوط کردیا ،آج اگر جماعت کے پاس26ہزار ووٹ بنک ہے تو وہ راجہ اقبال کی سحر انگیز شخصیت کی وجہ سے ہے، حلقہ میں اس وقت جس قدر تعمیر و ترقی ہو رہی ہے اس کی مثال ماضٰ میں نہیں ملتی قیادت کی طرف سے راجہ اقبال پر مکمل اعتماد کا اظہار اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ مرکزی قائدین کی آنکھوں کا تارا بن چکے ہیں ،راجہ اقبال خان اس وقت سیاست میں اپنا ثانی نہیں رکھتے حلقہ پانچ میں ان کی قیادت میں آئندہ الیکشن جیتیں گے۔خادم انقلابی
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More