ماں کا خون ہو گیا سفید۔۔ نومولود کو مارنے کی کوشش ناکام

سچ ٹی وی  |  Jan 15, 2020

شاد باغ کی رہائشی خاتون نے بچے کو واش روم میں جنم دیا او رپیدائش کے بعد واش روم میں لگی ٹینکی میں مارنے کی کوشش کی گئی،  ہسپتال میں موجود خاتون سویپر نے شور ڈال دیا۔ گارڈز اور سویپر خاتون نے واش روم میں موجود پانی والی ٹینکی سے بچہ برآمد کیا اوربچے کو فوری طور پر ایمرجنسی شفٹ کر دیا گیا۔

ایم ایس کوٹ خواجہ سعید ہسپتال اکبر علی بھٹی کا کہنا ہے کہ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں واش روم میں غیر قانونی طور پر بچہ پیدا کرنے کا واقع ہوا ہے۔ بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے اور بچے کو وارڈ میں رکھا گیا ہے جبکہ تھانہ گجر پورہ میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More