#BAFTA: پہلی عالمی جنگ پر مبنی فلم ’1917‘ نے بہترین فلم سمیت سات ایورڈ جیت لیے

بی بی سی اردو  |  Feb 03, 2020

پہلی عالمی جنگ پر بننے والی فلم ’1917‘ برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈ یعنی بافٹا 2020 میں چھائی رہی۔

Getty Images

بہترین فلم، بہترین برطانوی فلم اور بہترین ڈائریکٹر سمیت سات مختلف کیٹگریز میں ایوارڈ جیت کر یہ فلم بافٹا 2020 میں سب سے زیادہ ایوارڈ حاصل کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

ذہنی امراض پر بننے والی فلم ’جوکر‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ہواکین فینکس کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

Getty Images

ماضی کی مشہور ادکارہ جوڈی گارلینڈ کی زندگی پر مبنی فلم میں جوڈی کا کردار ادا کرنے والی رینی زیلویگر کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Getty Images

جنوب کوریائی فلم ’پیرا سائٹ‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے کینگ ہو سانگ اور فلم کے ڈائریکٹر بون جان ہو نے بافٹا ایوارڈز میں اپنی فلم کی نمائندگی کی۔

’پیرا سائٹ‘ کو بھی دو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

Getty Images

بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ شام میں جاری خانہ جنگی کے موضوع پر بنائی گئی فلم ’فور سما‘ کو دیا گیا۔

Getty Images

اداکارہ ساؤرسی رونن، مارگٹ روبی اور ایمیلا کلارک ریڈ کارپٹ پر سیاہ رنگ کے ملبوسات زیب تن کیے ہوئے جلوہ گر ہوئیں۔

PA Media

بافٹا ایورڈز کے صدر شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن کے ساتھ تقریب میں شرکت کیے لیے پہنچے۔

Getty Images

۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More