فٹبال شائقین کے لیئے بری خبر، مانچسٹر سٹی کی ٹیم پر بڑی پابندی عائد کردی گئی

سچ ٹی وی  |  Feb 15, 2020

یوئیفا نے انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی پر 2 سال کی پابندی لگادی، پابندی کسی بھی یورپین مقابلوں میں شرکت پر لگائی گئی ہے۔

پابندی فنانشل فیئر پلے کے قواعد کی خلاف ورزی پر لگائی گئی ہے، یوئیفا نے مانچسٹر سٹی پر 30 ملین ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشنز (یوئیفا) کا کہنا ہے کہ مانچسٹر سٹی پر پابندی کا اطلاق آئندہ سیزن سے ہوگا، ترجمان مانچسٹر سٹی کا کہنا ہے کہ پابندی کے خلاف کھیلوں کی ثالثی عدالت میں جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال مئی میں انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی نے صرف ایک پوائنٹ کے فرق سے پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

مانچسٹر سٹی نے اپنے ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے لیگ کے آخری میچ میں برائیٹن کے خلاف 4 گول کیے تھے جو جواب میں صرف ایک گول کرسکی تھی، اس جیت کے ساتھ مانچسٹر سٹی کو 98 پوائنٹس حاصل ہوئے تھے۔

دوسرے نمبر پر آنے والے کلب لیورپول نے 38 میچز میں 97 پوائنٹس حاصل کیے اور لیگ کی تاریخ میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والی ٹیم بھی بنی تھی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More