وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پرلاہور پہنچیں گے

جی این این  |  Feb 15, 2020

لاہور: وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پرلاہور پہنچیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے ۔ وزیراعظم مہنگائی اور امن و امان سے متعلق اعلی سطحی اجلاس کی صدرات کریں گے ۔ دورے میں وزیراعظم شہریوں کو صحت انصاف کارڈ تقسیم کریں گے۔ محکمہ صحت کی جانب سے انصاف کارڈ تقسیم کی تقریب منعقد  کی جائے گی۔جبکہ وزیراعظم عمران خان کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  اور گورنر پنجاب چوہدری سرور سے بھی ون ٹو ون ملاقاتیں ہوں گی ۔وزیراعظم عمران خان سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ بھی کریں گے جہاں انہیں  سیف سٹی حکام کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی ۔ 
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More