پاکستان نے خلوص اور نیک نیتی سے افغان امن عمل میں اپنا کردار ادا کردیا:شاہ محمود قریشی

نوائے وقت  |  Feb 22, 2020

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی  نے کہا  ہے کہ پاکستان نے خلوص اور نیک نیتی سے افغان امن عمل میں اپنا کردار ادا کردیا اب افغانوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔  اپنے بیان میں  شاہ محمود قریشی  نے کہا  کہ دنیا کو باورکرانا تھا کہ افغان مسئلے کا حل طاقت کااستعمال نہیں، افغانستان میں فریقین کہہ رہے ہیں معاہدے کے قریب پہنچ گئے، جامع مذاکرات کے ذریعے افغان مسئلے کاسیاسی حل تلاش کیاجائے، فریقین میں مذاکرات کیلئے جامع وفدتشکیل دینے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا  کہ افغان قیام امن سے پاکستان سمیت پوراخطہ مستفید ہوگا، افغانستان کی تعمیرنومیں پاکستان کوکردار ادا کرنے کا موقع میسر آئیگا اور پاکستان ، افغانستان میں دو طرفہ تجارت کوفروغ ملے گا۔انہوں نے کہا  کہ ماضی میں ہماری زیادہ توجہ مغربی سرحدپرمرکوزرہی، سب جانتے ہیں مشرقی سرحد پر بھی صورتحال خاصی نازک ہے، کسی کوتوقع تھی افغان طالبان ، امریکا ایک میز پر بیٹھیں گے؟ اور رخنہ اندازی میں پاکستان مصالحانہ کردار ادا کر پائیگا؟۔ انہوں  نے مزید کہا کہ ساری ذمہ داری توہم نہیں اٹھاسکتے، افغانستان کے لوگوں اوروہاں کی قیادت نے فیصلہ کرنا ہے، وہاں کے لوگ فیصلہ کرینگے کہ وہ کیسے اسے آگے لے کر چلیں گے، مصالحانہ کردار اداکرنے کی  حامی بھری اس میں اللہ نے سرخرو کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More