حقیقی والدین سے ملنے کے لیےکوئی شرط عائد نہیں کی تھی،20 سال قبل اغوا ہونے والے لڑکے کا بیان

نوائے وقت  |  Feb 22, 2020

سعودی عرب میں 20 سال قبل اغوا ہونے والے لڑکے نے کہا ہے کہ حقیقی والدین سے ملنے کے لیے میں نے کوئی شرط عائد نہیں کی تھی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 20 سال قبل اغوا ہونے والے 2 بچے جوان ہوکر منظر عام پر آئے جن میں سے ایک بچے کے والد ہونے کا الخنیزی نامی شخص نے دعوی کیا تھا جو اب سچ ثابت ہوا تاہم سوشل میڈیا پر ایسی خبریں گردش کررہی تھیں کہ بیٹے نے حقیقی والدین سے ملنے کےلیے ایک شرط عائد کی تھی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر یہ خبر زباں زد عام تھی کہ 20 سال قبل لاپتہ ہونے والے بیٹے نے یہ شرط عائد کی تھی کہ اغوا کار خاتون کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی۔موسی الخنیزی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے حقیقی والدین سے مل کر بہت خوش ہوں اور میں نے ان سے ملنے کےلیے ایسی کوئی شرط نہیں رکھی تھی، سوشل میڈیا پر گردش کرتی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More