ہالی ووڈ فلم "دی کال آف دی وائلڈ" ریلیز

نوائے وقت  |  Feb 22, 2020

وفا دار کتے بک کے گرد گھومتی مشہور ناول پر مبنی فلم دی کال آف دی وائلڈ دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کر دی گئی۔کرس سینڈرز کی ہدایت کاری میں بننے والی ہالی ووڈ فلم جیک لندن کے 1903 میں لکھے گئے ناول اور 1935 میں بننے والی ایک فلم سے ماخوذ ہے جو ایک کتے کی زندگی میں آنے والے حالات و واقعات پر مبنی ہے۔فلم میں کتے کو چالاکی سے چوری کرکے پرآسائش زندگی سے محروم کر دیا جاتا ہے جس کے بعد کتے کو مختلف چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلم کیلئے بچوں کی دلچسپی دیدنی ہے۔کال آف دی وائلڈ ایک 2020 امریکن ایڈونچر فلم ہے۔ اس فلم کی ہدایتکاری کرس سینڈرز نے اپنی براہ راست ایکشن ہدایتکاری میں پہلی فلم میں کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More