ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت اور اعلیٰ سول ایوارڈ دینے پر جاوید آفریدی بھی میدان میں آ گئے

سچ ٹی وی  |  Feb 22, 2020

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرن سیمی کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ صدر مملکت کا حقیقت میں کرکٹ اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کے جذبات و احساسات کی عکاس ہے۔ بلاشبہ اس مرد میدان کی خدمات پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے لئے ناقابل فراموش ہیں۔“ 

پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں یہ اعزاز پشاور زلمئی کے حصے میں ایا کہ اسکے کپتان ڈیرن سمی کو حکومت پاکستان کی جانب سے اعلے ترین سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔ھم اللہ تعالی کے بارگاہ میں سجدہ شکر کے ساتھ ساتھ اپنے چاھنے والوں اور حکومت پاکستان کے اس عزت کے لئے شکر گزار ھیں. https://t.co/19mDHgJ5E1

— Javed Afridi (@JAfridi10) February 22, 2020جاوید آفریدی کا اپنے دوسرے پیغام میں کہناتھا کہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں یہ اعزاز پشاور زلمی کے حصے میں آیا کہ اسکے کپتان ڈیرن سمی کو حکومت پاکستان کی جانب سے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ہم اللہ تعالی کے بارگاہ میں سجدہ شکر کے ساتھ ساتھ اپنے چاہنے والوں اور حکومت پاکستان کے اس عزت کے لئے شکر گزار ہیں۔“

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More