کراچی کنگز کی قلندرز کے خلاف میچ میں گرفت مضبوط

اردو نیوز  |  Mar 12, 2020

پاکستان سپر لیگ فائیو کے کراچی میں ہونے والے 26 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کچھ دیر پہلے تک 15 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 125 رنز بنا لیے ہیں۔

اوپنرز بابر اعظم اور شرجیل خان نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے بولرز کو بے بس کر دیا۔

لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ اوپنر فخر زمان 17 رنز بنانے کے بعد عمید آصف کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ کرس لین صرف پانچ سکور بنا کر ارشد اقبال کی بال پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

۔مزید پڑھیں

چینی روٹی: ’کلچرڈ گینگ آپ کو اپنا حصہ بنانے کو تیار ہے‘Node ID: 463241’یہ آفریدی کی دنیا ہے، ہم محض تماشائی ہیں‘Node ID: 463421لاہور قلندرز کی جیت: پٹیل، لین اور ڈنک نہیں تو پھر کون؟Node ID: 464201لاہور قلندرز کے خطرناک بلے باز بین ڈنک صرف نو رنز بنانے کے بعد عمید آصف کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ کپتان سہیل اختر 49 بالز پر 68 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

سیمت پٹیل صرف پانچ رنز بنانے کے بعد جارڈن کا شکار بنے۔ بابر اعظم نے ان کا کیچ لیا۔ کراچی کنگز کی جانب سے ارشد اقبال اور عمید آصف نے دو دو جبکہ جارڈن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

کرکٹ شائقین ہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا صارفین بھی منتظر ہیں کہ چند روز قبل لاہور میں کراچی کنگز کو شکست دینے والے قلندرز کراچی میں یہ کارکردگی دہرا سکیں گے یا کنگز اپنے ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گزشتہ شکست کا بدلہ چکائیں گے

کراچی میں ہونے والا آج کا میچ اس لیے بھی منفرد ہے کہ ملک کے دو بڑے شہروں کی نمائندگی کرنے والی ٹیموں میں سے جو بھی جیتتا ہے وہ پوائنٹس ٹیبل پر اپنی موجودہ پوزیشن کو بہتر کرے گا۔

اس وقت لاہور قلندرز آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے جب کہ کراچی کنگز سات پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ کامیابی کی صورت میں لاہور قلندرز، پشاور زلمی سے دوسری پوزیشن چھین لیں گے جب کہ کراچی کنگز جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسرے نمبر پر آ جائیں گے۔

سوشل میڈیا صارفین دونوں ٹیموں کے مقابلے کو پی ایس ایل کا سب سے بڑا میچ قرار دیتے ہوئے منتظر ہیں کہ کراچی کنگز کے خلاف گزشتہ میچ میں چھکوں کی برسات کرنے اور وننگ شاٹ کھیلنے والے قلندر بین ڈنک اپنا سکہ جماتے ہیں یا اپنے کیریئر کی بہترین فارم رکھنے والے کنگز کے بابر اعظم جادو جگاتے ہیں۔

بین ڈنک نے کراچی کے خلاف گزشتہ میچ میں 40 گیندوں پر 99 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی جس میں 12 چھکے شامل تھے۔

گزشتہ میچ کے بعد بین ڈنک کا ایک مختصر ویڈیو کلپ بھی وائرل ہوا تھا جس میں وہ شائقین کو مخاطب کرتے ہوئے پنجابی میں پوچھتے ہیں ’ہور کج ساڈے لائق۔‘ اس ویڈیو کلپ پر ناصرف لاکھوں ویوز آئے بلکہ 13 ہزار سے زائد لائکس اور ری ٹویٹس بھی ہوئے تھے۔

LAHORE!

BEN DUNK has a question for you! #LQvKK #HBLPSLV pic.twitter.com/5ElYgk9vA2

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 8, 2020

کراچی کنگز کی جانب سے ’لاہور قلندرز کے خلاف آٹھویں جنگ‘ کے لیے تیار ہونے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

اس مقابلے کو بڑی جنگ قرار دینے میں کراچی کنگز اکیلے نہیں بلکہ کرکٹ شائق بھی ایسا ہی سمجھتے ہیں۔ ہانی راجپوت نامی ہینڈل نے لکھا کہ ’پی ایس ایل فائیو دیکھنے کی وجہ مینار پاکستان بمقابلہ سی ویو ہے۔ ایک حقیقی جنگ۔‘ 

کراچی کنگز کے فینز کو توقع ہے کہ بابر اعظم اس میچ میں کچھ نیا کریں گے۔ فوزان نامی صارف نے اپنی ٹویٹ میں اسی امید کا اظہار کیا کہ بابر اعظم، بین ڈنک کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔

آج کے میچ کے بعد گروپ سٹیج میں لاہور قلندرز کا ایک جب کہ کراچی کنگز کے دو میچ باقی رہ جائیں گے۔ گروپ مرحلے کی ٹاپ فور ٹیمیں پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ پلے آف کے مقابلے کراچی اور لاہور میں منعقد کیے جائیں گے۔

واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More