کس نے مارے چھکے، کس نے بنایا زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ

اردو نیوز  |  Mar 17, 2020

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے سیمی فائنل مرحلے کا آغاز 17 مارچ سے ہوگا۔ ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز منگل جبکہ فائنل بدھ کو کھیلا جائے گا۔

شیڈول میں تبدیلی کی وجہ سے یہ تینوں میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ کے آغاز سے اب تک کئی منفرد ریکارڈز اس لیگ کی زینت بن چکے ہیں۔ پی ایس ایل 2020 کے سیمی فائنل مرحلے سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار یہ ہیں۔

مزید پڑھیںکرکٹ کی تاریخ کا پہلا ٹیسٹ میچNode ID: 464911کوئٹہ جیت کر بھی ٹورنامنٹ سے باہرNode ID: 465021’پی ایس ایل کی رونق بڑھانے کا شکریہ کرس لین‘Node ID: 465176کرس لین کی بہترین اننگزکرس لین نے اپنے ٹی20 کیرئیر کی بہترین اننگز کھیل کر لاہور قلندرز کو پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے سیمی فائنل مرحلے میں رسائی دلوائی۔ ملتان سلطانز کے خلاف 55 گیندوں پر 113 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلنے والے لین کی یہ پی ایس ایل فائیو میں پہلی اور مجموعی طور پر ٹی 20 کرکٹ میں دوسری سنچری تھی۔

یہ پی ایس ایل کی تاریخ میں آٹھویں اور لاہور قلندرز کے کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے پہلی سنچری تھی۔ اس سے قبل لاہور  قلندرز کی جانب سے ایک میچ میں سب سے زیادہ سکور بین ڈنک نے بنایا تھا۔ انہوں نے رواں ایڈیشن میں کراچی کنگز کے خلاف 99 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی تھی۔

کرس لین نے لاہور قلندرز کو پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے سیمی فائنل میں رسائی دلوائی (فوٹو:اے ایف پی)ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکےپی ایس ایل کی تاریخ میں کسی بلے باز کی جانب سے ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ بھی ایڈیشن 2020 میں بنایا گیا ہے۔لاہور قلندرز کے وکٹ کیپر بیٹسمین بین ڈنک نے کراچی کنگز کے خلاف میچ میں 188 رنز کے تعاقب میں ایک اننگز میں 12 چھکے لگا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ انہوں نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ کے دوران 99 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔وہ اس سے قبل مزانسی لیگ میں بھی 99 رنز کی اننگز کھیل چکے ہیں۔ بین ڈنک ٹی20 کرکٹ کی تاریخ میں واحد بلے باز ہیں جو اس فارمیٹ میں دو مرتبہ 99 رنز کی اننگز کھیل چکے ہیں۔

اس سے قبل بھی پی ایس ایل کے ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ بین ڈنک کے پاس ہی تھا۔ انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں 43 گیندوں پر 93 رنز کی اننگز کھیلیں، جس میں 10 چھکے شامل تھے۔

سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ بین ڈنک کے پاس ہے (فوٹو: اے ایف پی)کون کون ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گیا؟پی ایس ایل فائیو کی چار بہترین ٹیمیں ملتان سلطانز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے سیمی فائنل مرحلے میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ ملتان سلطانز، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں پہلی مرتبہ ایونٹ کے سیمی فائنل مرحلے میں پہنچی ہیں، جس کے باعث کم از کم ایک ٹیم ایسی ہوگی جو پہلی مرتبہ ایونٹ کے فائنل میں پہنچے گی۔

گذشتہ چار ایڈیشنز میں صرف تین ٹیمیں ہی مختلف مواقعوں پر پی ایس ایل کے فائنل میں جگہ بنا سکیں۔ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں تین تین مرتبہ جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم دو مرتبہ فائنل میں رسائی حاصل کرچکی ہے۔

ایونٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنانے میں ناکام رہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنانے میں ناکام رہیں (فوٹو: اے ایف پی)چھکے سے اننگز کا آغازکراچی کنگز کے  شرجیل خان پی ایس ایل کی تاریخ کے وہ واحد بلے باز بن گئے ہیں، جنہیں اننگز کی پہلی گیند پر چھکا لگانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

بائیں ہاتھ  کے بلے باز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اننگز کے پہلے اوور میں فاسٹ باؤلر موسیٰ خان کو پہلی گیند پر چھکا مارا۔ اوپنر نے اس اوور میں 20 رنز بنائے جو لیگ کی تاریخ کا ایک اور ریکارڈ ہے۔

10 وکٹوں سے فتح

شرجیل خان نے بابراعظم کے ہمراہ 151 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کرکے کراچی کنگز کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں 10 وکٹوں سے کامیابی دلائی۔

لیگ کی تاریخ میں یہ دوسرا موقع تھا جب کسی بھی ٹیم کو حریف کے خلاف 10 وکٹوں سے فتح ملی ہو۔ اس سے قبل پشاور زلمی نے ایڈیشن 2018 میں لاہور قلندرز کو 10 وکٹوں سے مات دی تھی۔

سب سے نوجوان بلے باز کی نصف سنچریپشاور زلمی کے حیدر علی پی ایس ایل میں نصف سنچری سکور کرنے والے سب سے کم عمر کرکٹر بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ لاہور قلندرز کے خلاف قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ کے دوران انجام دیا۔ اس روز حیدر علی کی عمر 19 سال اور 160 دن تھی۔

حیدر علی سے قبل یہ ریکارڈ حسین طلعت کے پاس تھا (فوٹو: اے ایف پی)اس سے قبل یہ ریکارڈ حسین طلعت کے پاس تھا۔ انہوں نے 20 سال اور 74 دن کی عمر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف نصف سنچری بنائی تھی۔

پاور پلے میں بہترین کارکردگیلاہور قلندرز کی ٹیم پی ایس ایل کے پاور پلے میں سب سے بہترین باؤلنگ کرنے والی ٹیم بن گئی ہے۔ سمت پٹیل کی پانچ رنز کے عوض چار وکٹوں پر مشتمل باؤلنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پاور پلے کے ابتدائی چھ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 21 رنز پر محدود کیا۔

350 وکٹوں کا اعزازفاسٹ بولر سہیل تنویر ٹی20 فارمیٹ میں پہلے پاکستانی اور دنیا کے چھٹے باؤلر بن گئے ہیں جنہیں اس طرز کی کرکٹ میں 350 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ انہوں نے یہ اعزاز پشاور زلمی کے  خلاف میچ میں تین وکٹیں حاصل کرکے اپنے نام کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر پی ایس ایل  فائیو کے شیڈول میں تبدیلی کردی تھی اور اب ٹورنامنٹ کا فائنل 22 مارچ کے بجائے 18 مارچ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More