'یہ ملک کے لیے مشکل مرحلہ ہے': سندھ میں 15 روز کے لیے لاک ڈاؤن

اردو نیوز  |  Mar 22, 2020

 سندھ کے وزیر اعلی مراد علی شاہ نے اتوار کی رات 12 بجے سے صوبے بھر میں 15 دن کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ تاہم دوسری طرف وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں ایک بڑی بحث چلی ہوئی ہے کہ لاک ڈاؤن کر دینا چاہیے لیکن پورے ملک کے لاک ڈاؤن کا مطلب کرفیو لگانا ہے۔ 

مراد علی شاہ کے مطابق 'یہ ملک کے لیے بڑا مشکل مرحلہ ہے، ہم سب  مل کر اس مرض کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔' 

وزراعلی نے بتایا کہ انہوں نے تمام جماعتوں، علما اور دوستوں سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ میں سارے دفاتر بند ہوں گے اور اجتماع کی جگہوں پر پابندی عائد ہوگی۔ غیر ضروری طور پر لوگوں کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ 

وزیراعلی کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بتایا گیا کہ اگر کوئی ضرورت سے باہر نکلے تو اُس کو اجازت ہے۔ 

مزید پڑھیںکورونا سے بچاؤ کے لیے پاکستان کے بڑے فیصلےNode ID: 466246پاکستان کا میڈیکل آلات درآمد کرنے کا فیصلہ Node ID: 466306کورونا سے ہلاک افراد کی تدفین کیسے کی جائے؟Node ID: 466321مراد علی شاہ کے مطابق ایک گاڑی میں ایک ڈرائیور اور اس کے ساتھ سرف ایک شخص کی اجازت ہوگی۔ 'اگر کوئی شخص کسی کام سے نکلے تو اُس کے پاس شناختی کارڈ ہونا چاہیے۔ کوئی شخص بیمار  ہے تو اُس کو ہسپتال منتقل  کیا جاسکتا ہے۔'

انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ 'لاک ڈاؤن کے دوران ہم اپنی طبی سہولیات مزید بہتر کریں گے۔ آپ کا پہلا علاج گھر اور دوسرا آئسولیشن سنٹر میں ہے۔ اگر طبیعت زیادہ خراب ہوگی تو علاج ہسپتال میں ہوگا۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ جس کا بجلی کا بل 4000 روپے تک ہے اس سے اس مہینے بل نہیں لیا جائے گا۔ یہ بل 10 مہینوں میں وصول کیا جائے گا۔ 'گیس کا بل اگر دو ہزار یا اس سے کم ہے تو نہیں لیا جائے گا اور 10 مہینوں میں قسطوں میں وصول ہوگا۔ اگر کوئی شہری بل ادا نہیں کر پاتا تو اس کا کنکشن کاٹا نہیں جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'لاک ڈاؤن کے بعد اب بہت افواہیں اڑیں گی لیکن ہمارا ایک فیس بک اور ٹوئٹر اکاؤنٹ ہوگا جس پر تمام معلومات شیئر کی جائیں گی۔'

صوبائی حکومت نے سندھ میں لاک ڈاؤن کے فیصلے پر عملدرآمد کی غرض سے فوج سے پہلے ہی مدد مانگ چکی ہے۔

اتوار کو اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا تھا کہ وہ لاک ڈاؤن کی طرف جا رہے ہیں۔

’ہم یہ سخت فیصلے اس لیے کرنے جارہے ہیں تا کہ عوام  کو کورونا وائرس سے بچا سکیں۔ مجھے آپ کی صحت اور زندگی عزیز ہے۔‘

اجلاس میں صوبائی وزرا ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سعید غنی، مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، کور ہیڈکوراٹر کے بریگیڈیئر وسیم، اے جی سندھ، سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی کراچی شریک تھے جبکہ تمام  ڈویژنل  کمشنرز  اور آر پی اوز  ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

سندھ حکومت لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کروانے کے لیے پہلے ہی فوج طلب کر چکی ہے (فوٹو: اے ایف پی)لاک ڈاؤن کی تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمام بنیادی ضروریات بشمول کھانا اور ادویات کی فراہمی یقینی بنانا حکومت کی ذمّہ داری ہے۔ ’لاک ڈاؤن کے دوران بجلی، گیس، پانی انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بلا تعطل فراہمی جاری رہے گی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ تمام یوٹیلیٹی سروسز، پانی، بجلی، گیس، نکاسی آب اور دیگر سہولیات بلا تعطل شہریوں کو ملتی رہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام بینکوں کے اے ٹی ایم کھلے رہیں گے جبکہ بینک ضرورت کا سٹاف بلوا کر کام جاری رکھیں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاور ڈسٹریبیوٹر کمپنیوں کیسکو، سیپکو، اور کے الیکٹرک  کو ہدایت کی کہ، ’جن لوگوں کا بل 5،000 روپے تک ہے اُن سے مہینہ  کا بل نہ لیں، بلکہ اگلے 10 مہینوں میں اس کی قسطیں کر کے وصول کر لیں۔‘

’یہ ہدایت سوئی سدرن گیس کے لیے بھی ہے۔ جن کا بل 2000 روپے تک کا ہے اُن کا بل اس مہینے نہ لیا جائے، یہ  بل اگلے 10 ماہ میں قسطوں میں لیں۔‘ انہوں نے مزید واضح کیا کہ اگلے دو مہینوں میں کوئی بجلی یا گیس کنیکشن کاٹے نہیں جائیں گے۔

لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو غیر ضروری گھروں سے نہیں نکلنے دیا جائے گا (فوٹو: ٹوئٹر)دریں اثنا عوام کے نام جاری ایک وڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ نے مخیر حضرات سے گورنمنٹ فنڈ میں عطیات دینے کی اپیل کی۔

انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے سندھ بینک میں ایک اکاؤنٹ  قائم  کیا گیا ہے۔ ’مجھے یقین  ہے  کہ عوام میری بھرپور مدد کریں گے۔‘

'لاک ڈاؤن کر دیا تو دیہاڑی دار کہاں جائیں گے'اتوار کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 'پاکستانیوں سے کہتا ہوں کہ ہمیں ایک قوم بننا ہوگا۔ اگر کورونا وائرس سے بچنا ہے تو ہسپتال جانے کے بجائے خود کو گھروں میں لاک ڈاؤن کریں۔'

'اگر پاکستان کے وہ حالات ہوتے جو اٹلی، فرانس اور امریکہ کے ہیں تو میں لاک ڈاؤن کر دیتا۔ لیکن ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ 25 فیصد پاکستانی شہری غربت کی لکیر سے نیچے رہتے ہیں۔'

وزیراعظم نے کہا کہ 'ہم لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے، آپ خود کو قرنطینہ میں رکھیں' (فوٹو: ٹوئٹر)وزیراعظم کے بقول 'اگر ہم گھبرا کر افراتفری نہ پھیلائیں تو مجھے یقین ہے کہ چین کی طرح ہم بھی کورونا وئرس پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ٌ 

ان کا کہنا تھا کہ 90 فیصد لوگوں کو کورونا وائرس فلو کی طرح ہوگا جو چند دنوں میں ختم ہو جائے گا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کرنے سے ریڑھی والے اور مزدور طبقہ گھروں میں قید ہو جائے گا۔ 'ہم انہیں گھروں میں کھانا نہیں دے سکتے۔ چین کے پاس وسائل تھے وہ ایسا کر سکتا تھا، ہم نہیں کر سکتے۔'

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More