حکومت کا کرونا وائرس کی پیش نظر اقتصادی پیکج کا اعلان

اب تک  |  Mar 25, 2020

اسلام آباد: (25 مارچ 2020) حکومت نے کرونا وائرس کی پیش نظر اقتصادی پیکج کا اعلان کردیا۔ مزدوروں اور محنت کشوں کیلئے 200 ارب روپے رکھے گئے ہیں، جبکہ ایک کروڑ بیس لاکھ خاندانوں کو مالی امداد دی جائے گی۔

مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ اقتصادی پیکج کا کل حجم سوا کھرب روپے ہے۔ مزدوروں اور محنت کشوں کیلئے 200 ارب روپےرکھے ہیں۔ ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے 100 ارب روپے کے ٹیکس ری فنڈ فوری دیں گے۔ زرعی شعبے کی ترقی کیلئے 100 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ کھاد کی قیمت میں مزید کمی لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں کو این ایف سی کے ذریعے تاریخ میں سب سے زیادہ پیسے دیئے گئے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بیس ارب سے کم ہو کر تین ارب رہ گیا۔

عبدالحفیظ شیخ نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کے باعث معیشت پر برے اثرات پڑنے کا خدشہ ہے۔ ملک میں اقتصادی سرگرمیاں کم ہوں گی، ٹیکس محصولات میں کمی آئے گی اور ترسیلات زر میں بھی کمی کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More