اٹلی میں مزید 683، سپین میں 646 ہلاکتیں

وائس آف امریکہ اردو  |  Mar 26, 2020

ویب ڈیسک — 

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ بدھ کو مزید 44 ہزار کیسز کی تصدیق کے بعد مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 65 ہزار سے زیادہ ہوگئی جبکہ اموات کی تعداد 21 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ بدھ کو مسلسل دوسرے دن دو ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی اور ورڈومیٹرز کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ کیسز امریکہ میں سامنے آئے جن کی تعداد 10 ہزار تھی۔ سپین میں ساڑھے سات ہزار، اٹلی میں 5200، جرمنی میں 4300، فرانس میں 2900 اور ایران میں 2200 سے کچھ زیادہ مریضوں کی تصدیق ہوئی۔

اٹلی میں مریضوں کی کل تعداد 74 ہزار، امریکہ میں 64 ہزار، سپین میں 47 ہزار، جرمنی میں 37 ہزار، ایران میں 27 ہزار اور فرانس میں 25 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔سوئزرلینڈ میں بھی ایک ہزار نئے کیسز کے بعد مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں 683 ہلاکتیں اور سپین میں 646 ہلاکتیں ہوئیں۔ فرانس میں 231، ایران میں 143 اور امریکہ میں بدھ کی شام تک 130 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ ہالینڈ میں 80 مریضوں کا انتقال ہوا۔

اٹلی میں ہلاکتوں کی کل تعداد ساڑھے 7 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ سپین میں 3647، ایران میں 2077، فرانس میں 1331 اور امریکہ میں 910 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کرونا وائرس کے سب سے پہلے شکار چین میں صورتحال قابو میں ہے جہاں بدھ کو 47 نئے مریض سامنے آئے اور چار ہلاکتیں ہوئیں۔ وہاں کیسز کی تعداد 81 ہزار ہوچکی ہے لیکن ان میں سے 73 ہزار سے زیادہ افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد 3281 ہے جو اب اٹلی اور اسپین سے کم ہے۔

اب تک 31 ملکوں میں کرونا وائرس کے ایک ہزار سے زیادہ کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More