کروناوائرس: معاشرتی تنہائی کیلئے عائشہ عمر کہاں جانے کی خواہشمند؟

سماء نیوز  |  Mar 26, 2020

کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی صورتحال میں تقریبا سبھی نے معاشرتی تنہائی اختیار کررکھی ہے، اداکارہ عائشہ عمر چاہتی ہیں کہ وہ سب سے اکگ تھلگ ہو کر پہاڑوں میں جا بسیں۔

اداکارہ نےانسٹا گرام پر فلم ’’ڈھائی چال‘‘ کی شوٹنگ کے دوران کھینچی گئی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ بلوچستان کے پہاڑوں کے سامنے موجود ہیں ۔

یہ تصویر نومبر 2019 میں کھینچی گئی تھی۔

اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ کہیں پہاڑوں میں خود کو معاشرتی تنہائی کا شکار کرنا چاہتی ہیں۔

اس سے قبل کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکے حوالے سے اداکارہ نے سوشل میڈیا پرآگہی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس حوالے سے ہم سبھی کو احتیاطی تدابیراختیار کرنی چاہئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More