لاہور میں ایک اور شخص کروناوائرس کے باعث جاں بحق

سماء نیوز  |  Mar 26, 2020

Mansoora Hospital isolation ward: Jamat Islami Pakistan /Twitter

لاہور میں کرونا وائرس کا شکار دوسرا مریض چل بسا۔ اس کے ساتھ پنجاب میں جاں بحق افراد کی تعداد 3 اور پاکستان کی 9 تک پہنچ گئی ہے۔

پنجاب کے محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کے نجی اسپتال میں داخل کرونا وائرس کا مریض جاں بحق ہوگیا ہے۔ لاہور میں چند روز قبل بھی ایک شخص میو اسپتال میں وبائی مرض کے باعث فوت ہوگیا تھا۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں 2 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں جنہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیکل کمپلیکس اسپتال ڈاکٹر جاوید اقبال نے تصدیق کی ہے کہ میڈیکل بورڈ نے معائنے کے بعد دونوں کو اسپتال سے فارغ کیا۔ صحت یاب دونوں مریضوں کا تعلق گاؤں منگاہ سے ہے اور یہ دونوں افراد کورونا سے جاں بحق ہونے والے شخص سعادت خان کے ہمراہ عمرہ کرکے آئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More