حکومت سندھ کا لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ

اب تک  |  Apr 08, 2020

کراچی: (07 اپریل 2020) حکومت سندھ نے لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے گزشتہ دو روز میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں پر نوٹس لے لیا ہے۔ مراد علی شاہ نے سڑکوں اور دکانوں پر رش پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لاک ڈاؤن پر مکمل عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مجھے ابتدائی 7 روز والا لاک ڈاؤن چاہیے۔ بلاضرورت کسی کو کہیں جانے کی اجازت نہ دی جائے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے اعداوشمار تشویشناک ہیں۔ عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ گھروں پر رہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تین فیکٹریوں کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا ہے۔ تینوں فیکٹری مالکان سے انڈر ٹیکنگ لی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More