لاہور میں کورونا کے مزید 17 کیسز سامنے آ گئے

ہم نیوز  |  Apr 10, 2020

لاہور:  پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے چاہ میراں بازار مکھن پورہ میں کورونا کے 17 مریض رپورٹ ہونے پر پورا علاقہ ہی قرنطینہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ اور پولیس نے کورونا کیسز سامنے آنے پر علاقے کو سیل کردیا ہے جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ عمران مقبول نے بتایا ہے کہ علاقے کے ایک سو چوون گھروں کو سیل کر دیا مارکیٹ بھی بند کر دی گئیں۔ سو فیصد لاک ڈاؤن کے بعد پچاس سے زائد افراد کے کورونا ٹیسٹ کے سیمپل لیے گئےہیں۔

یاد رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں 66 افراد ہلاک اور 4601 متاثر ہو چکے ہیں جب کہ 31 کی حالت تشویشناک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 284 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

کورونا وائرس سے پنجاب میں سب سے زیادہ 2279 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سندھ 1128، بلوچستان219، خیبرپختونخوا620، اسلام آباد107، گلگت بلتستان215 اور آزاد کشمیرمیں33 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مجموعی طور پر54 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 46فیصد مقامی ہیں۔  کورونا کےاب تک 727 مریض صحتیاب اور 66 جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کورونا سےسندھ21، پنجاب18، کے پی22، گلگت بلتستان3، بلوچستان ایک اور اسلام آباد میں بھی ایک مریض جاں بحق ہوا۔

ملک بھر میں اب تک 54 ہزار 706 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2478 نئے ٹیسٹ ہوئے۔

پاکستان کے587 اسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے اور اسپتالوں میں 11508 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم سے کم کرنے کے لیے جزوی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ ملک میں عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہے اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More