دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ آسکر ملتوی کیے جانے کا امکان

ہم نیوز  |  May 13, 2020

کانز کے بعد دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے آسکر کو بھی ملتوی کیے جانے کا امکان بڑھ گیا۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آسکر دینے والی کمیٹی دی اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنس کے عہدیداروں نے ایوارڈز تقریب کو چند ماہ کے لیے ملتوی کرنے پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔

کورونا وائرس کے باعث رواں سال بہت ساری بڑی فلموں کو ریلیز نہیں کیا جا سکا جس کے بعد فلم اسٹوڈیوز اور پروڈکشن کمپنیز نے تجویز دی ہے کہ آسکر ایوارڈز کی تقریب کو چند ماہ کے لیے ملتوی کر دیا جائے۔

کورونا کے باعث اگر بڑی فلموں کو رواں سال ریلیز ہی نہیں کیا گیا تو آسکر کو نامزدگیوں میں مشکلات کا سامنا ہوگا اور اگر فلموں کو دسمبر 2020 اور جنوری 2021 میں ریلیز کرنا شروع کر دیا گیا تو بھی اکیڈمی ایوارڈز کو نامزدگیوں مشکلات کا سامنا ہو گا۔

عالمی وبا کے باعث عالمی سطح پر فلم انڈسٹری کو 10 سے 15 ارب ڈالر کے نقصان کا خدشہ بھی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More