انڈیکس میں 96پوائنٹس کمی، سرمائے میں 2ارب روپے اضافہ

نوائے وقت  |  May 22, 2020

کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںمسلسل دوسرے روز جمعرات کو بھی کاروبار حصص میں مندی کا رجحان برقرار رہا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس مزید 96.20 پوائنٹس کی کمی سے33836.61پوائنٹس کی سطح پر آگیاجب کہ 55فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی لیکن مندی کے باجود مہنگے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت2 ارب 80کروڑ51لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم کاروباری حجم بدھ کی نسبت 10.83فیصد کم رہا ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک،ہیسکول پٹرول،،میپل لیف،کے الیکٹرک، ہم نیٹ ورک ، ، یونٹی فوڈز ،ایونشن لمیٹیڈٖ،ڈی جی خان سیمنٹ،پاک الیکٹران اورسوئی نادرن گیس کمپنی کے حصص سرفہرست رہے ۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںگزشتہ روزکاروبار کا آغاز مثبت ہواجس کے سبب ابتدائی اوقات میںکے ایس ای100 انڈیکس 34 ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 34046پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تاہم بعد ازاں عید اور ہفتہ وار تعطیلات کے باعث سرمایہ کار حصص فروخت کو ترجیع دینے لگے جس کے باعث تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 33757پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آنے سے مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن مندی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 96.20 پوائنٹس کی کمی سے 33836.61پوائنٹس ہو گیا ۔ سرمائے کا مجموعی حجم 64کھرب 68ارب 75کروڑ63لاکھ روپے سے بڑھ کر64کھرب71ارب56کروڑ14لاکھ روپے ہو گیاجب کہ کاروباری حجم 14کروڑ72لاکھ 13ہزار شیئرز رہا جو بدھ کی نسبت ۱یک کروڑ78لاکھ 87ہزار شیئرز کم ہے ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر340کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 135کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،187میں کمی اور 18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ فیس بک نے آن لائن کاروبار کیلئے شاپس کے نام سے نیا فیچر متعارف کرا دیا

فیس بک نے آن لائن کاروبار کیلئے شاپس کے نام سے نیا فیچر متعارف کرا دیا

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More