پاکستان میں کل عید ہو گی: وزیر سائنس و ٹیکنالوجی

وائس آف امریکہ اردو  |  May 23, 2020

ویب ڈیسک — وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فود چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق پاکستان میں عید ہو گی۔

اسلام آباد میں پیس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز چاند پیدا ہو چکا ہے آج غروب آفتاب کے وقت اس کی عمر 20 گھنٹے ہو گی۔ سندھ کے علاقوں بدین، سانگھڑ اور ٹھٹھہ میں چاند دیکھا جا سکے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 24 مئی کو دنیا کے تمام اسلامی ممالک میں عید منائی جا رہی ہے۔ دنیا میں مسلم ممالک کے تین چار برے گروپ ہیں جن میں ایک عرب ملک ہے جس میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات وغیرہ شامل ہیں۔ دوسری پھر ترکی ہے۔ تیسرا ایران ہے اور چوتھا ملیشیاء انڈو نیشیا اور برونائی ہیں۔ ان تمام ممالک میں 24 مئی کو عید ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق پاکستان میں 24 مئی یعنی کل عید ہو گی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں عید کا اعلان عمومی طور پر رویت ہلال کمیٹی کرتی ہے۔ جس کا اجلاس آج یعنی 23 مئی کو کراچی میں ہوگا۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فود چوہدری کی جانب سے عید کے دن کے اعلان پر رویت ہلال کمیٹی کا فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More