ملک میں پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل وافر مقدار میں موجود ہے، ترجمان پیٹرولیم ڈویژن

اب تک  |  Jun 06, 2020

کراچی: (05 جون 2020) پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم پراڈکٹس کی مصنوعی قلت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل وافر مقدار میں موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں حالیہ کمی ہوتے ہی ملک بھر میں پیٹرول کا بحران کھڑا ہوگیا ہے، پرائیویٹ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے بیشتر پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل ختم ہوچکا ہے۔ نجی مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی شدید متاثر ہوگئی۔

ترجمان پیٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرول 272،500 ملین میٹرک ٹن تک موجود ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 376،00 ملین میٹرک ٹن تک موجود ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل کے ذخائر بالترتیب 12 اور 17 دنوں کیلئے کافی ہیں، پیٹرولیم ڈویژن کا اوگرا کو پیٹرول بحران کے ذمہ دار آئل ڈیلرز، کمپنز کے خلاف ایکشن پر زور دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن آئل ریفائنریز کو اپنی پیداوار بڑھانے کی ہدایت کرچکا ہے، پاکستان اسٹیٹ آئل کے ذریعے پیٹرول کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More