فیس بک اور انسٹاگرام نے ٹرمپ کی ویڈیو ڈس ایبل کر دی

شمع نیوز  |  Jun 06, 2020

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کیے جانے کے بعد سے ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ کی انتخابی مہم کی ٹیم نے صدر کی جانب سے سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئیڈ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس پر کئی افراد نے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔ بعد ازاں ٹوئٹر،فیس بک اور انسٹا گرام نے اس ویڈیو کو ڈس ایبل کر دیا یا اسے ہٹا دیا۔ فیس بک، جو انسٹاگرام کی بھی مالک کمپنی ہے، کا کہنا

ہے کہ اسے ڈیجیٹیل ملینیئم کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت شکایات موصول ہوئی تھیں اور اسی لیے مذکورہ ویڈیو کو ہٹایا گیا۔ فیس بک نے اس سلسلے میں ایک بیان میں کہا کہ انسٹاگرام پر وہی تنظیمیں اپنا مواد شائع کرنے کی مجاز ہیں جن کے پاس مواد کے حقوق ہوں۔‎

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More