امریکی صحافی سنتھیا رچی کے یوسف رضا گیلانی پر الزامات، حنا پرویز بٹ بھی میدان میں آگئیں

سچ ٹی وی  |  Jun 06, 2020

۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ ’’میں یوسف رضا گیلانی صاحب کے ساتھ ایک وفد کے ہمراہ سفر کر چکی ہوں، وہ انتہائی قابل احترام شخصیت ہیں۔ وہ خواتین کو عزت دینا جانتے ہیں۔ ان کی کردار کشی ایک مہم کے تحت کی جا رہی ہے جس کی میں بھرپور مذمت کرتی ہوں ‘‘

یاد رہے کہ گزشتہ روز الزامات عائد کرتے ہوئے امریکی صحافی کا کہنا تھا کہ مجھے رحمان ملک نے 2011 میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، ایوان صدر میں یوسف رضا گیلانی نے دست درازی کی، مخدوم شہاب الدین نے بھی بدسلوکی کی۔امریکی صحافی سنتھیا رچی نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ منسٹر انکلیو میں رحمان ملک کی رہائش گاہ پر پیش آیا تھا۔ جبکہ ایوان صدر میں اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی ان کیساتھ دست درازی کی تھی۔

سنتھیا رچی کی جانب سے سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین پر بھی ان سے بدسلوکی کیے جانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ سنتھیا کا کہنا ہے کہ انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ ان دنوں میں پیش آیا جب اسامہ بن لادن آپریشن ہوا تھا۔خاتون صحافی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ملاقات کیلئے بلایا گیا تھا، میرا خیال تھا کہ یہ میرے ویزے سے متعلق ملاقات ہوگی، لیکن مجھے پھول دیے گئے اور میرے مشروب میں نشہ آور چیز ڈال دی گئی۔ بعد ازاں وہ خاموش رہیں اور اس حوالے سے انہوں نے امریکی سفارت خانے سے بھی رابطہ کیا، لیکن کسی نہ ان کی نہ سنی۔

میں یوسف رضا گیلانی صاحب کے ساتھ ایک وفد کے ہمراہ سفر کر چکی ہوں، وہ انتہائی قابل احترام شخصیت ہیں۔وہ خواتین کو عزت دینا جانتے ہیں۔ ان کی کردار کشی ایک مہم کے تحت کی جا رہی ہے جس کی میں بھرپور مذمت کرتی ہوں @ahaidergilani86

— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) June 6, 2020
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More