سی ڈی ڈبلیو پی نے ایم ایل ون پروجیکٹ منظور کرلیا

اب تک  |  Jun 07, 2020

اسلام آباد: (06 جون 2020) منصوبہ بندی کمیشن نے چین کے مالی تعاون سے پاکستان ریلویز کو جدید بنانے کے سات ارب 20کروڑ ارب ڈالر ایم ایل ون منصوبہ کی منظوری دیتے ہوئے منصوبے کو حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دیا۔

ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں 36.18 ارب روپے لاگت کے 613 منصوبے منظور ہوئے۔

سی ڈی ڈبلیو پی نے 7.2 ارب ڈالر ایم ایل ون منصوبہ حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا کمیٹی نے 184 ارب روپے کی لاگت کے مزید 4 منصوبے حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دیے۔

اجلاس میں سیکریٹری پلاننگ ظفر حسن ، وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلی افسران کی شرکت اجلاس میں توانائی ، فزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ٹرانسپورٹ اور مواصلات اورآبی وسائل سے متعلق منصوبے پیش کئے گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More