ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلئے قومی ٹیم انگلینڈ روانہ

جی این این  |  Jun 30, 2020

لاہور : دورہ انگلینڈ کیلئے 20 کھلاڑیوں پر مشتمل قومی کرکٹ ٹیم مانچسٹر روانہ ہو گئی، برطانیہ میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ کل ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ کیلئے 20 کھلاڑیوں پرمشتمل قومی اسکواڈ چارٹرڈ طیارے کے ذریعے مانچسٹر روانہ ہو گیا، کھلاڑیوں کی ری ٹیسٹنگ کل ہو گی، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑی دو ٹیسٹ نیگیٹو آنے کے بعد ٹیم کا حصہ بن سکیں گے۔ باؤلنگ کوچ وقار یونس اور فزیوتھراپسٹ کلف ڈیکن آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ سے ٹیم کو انگلینڈ میں جوائن کریں گے۔ ظفر گوہر ٹیم کو صرف پری میچ تیاریوں کے لیے انگلینڈ میں دستیاب ہوں گے، چودہ روزہ قرنطینہ کرنے کے بعد پاکستان ٹیم 13 جولائی کو ڈربی شائر روانہ ہوگی۔ڈربی شائر کاؤنٹی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی ٹیم دو چار روزہ میچز کھیلے گی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More