چین،مسلسل طوفانی بارشوں کے باعث نیلے خطرے کی تجدید

نوائے وقت  |  Jun 30, 2020

چین کی قومی رصدگاہ نے منگل کے روز طوفانی بارشوں کیلئے نیلے خطرے کی تجدید کردی ہے کیونکہ ملک کے وسیع حصوں میں مسلسل موسلا دھار بارشوں کے باعث تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔قومی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ منگل کی صبح سے بدھ کی صبح تک صوبہ سیچھوان، یون نان، گوئی ژو، گوانگ شی، ہونان، جیانگ شی، فوجیان اور ژے جیانگ میں شدید بارشوں اور طوفان باراں کی توقع ہے۔محکمہ نے مزید کہاکہ ان میں سے کچھ علاقوں میں 70ملی میٹر فی گھنٹہ بارش ہو گی اور گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔مقامی حکام نے ممکنہ سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، مٹی کے تودے گرنے سے خبردار رہنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ خطرناک علاقوں میں بیرونی سرگرمیاں ترک کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔چین میں موسمیاتی انتباہ کے لئے چار رنگوں پرمشتمل نظام رائج ہے جس میں سرخ شدید خراب عکاسی کرتا ہے جس کے بعد نارنجی ، زرد اور نیلا شامل ہے۔جون سے اب تک مسلسل موسلا دھاربارشوں نے جنوبی چین کے زیادہ علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں بہت سارے دریاوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ملک کےوسطی اور جنوب مغربی علاقوں میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلابوں کے باعث چین نے اتوار کے روز چوتھی سطح کے ہنگامی ردعمل کا اجرا کیا تھا جو کہ ملک کے 4درجاتی انتباہی نظام میں سب سے کم ترین سطح ہے۔ نیوزی لینڈ ،اپیک سمٹ کی میزبانی کے لیے آن لائن پلیٹ فارم استعمال کریں گے، وزیر اعظم جیسنڈا ارڈرن

نیوزی لینڈ ،اپیک سمٹ کی میزبانی کے لیے آن لائن پلیٹ فارم استعمال کریں گے، وزیر اعظم جیسنڈا ارڈرن

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More