106 سالہ سعودی خاتون کرونا وائرس سے صحتیاب

نوائے وقت  |  Jun 30, 2020

 سعودی عرب میں 106 سالہ خاتون کرونا وائرس سے صحتیاب ہوگئیں، گورنر شہزادہ فیصل بن خالد نے ویڈیو کال کر کے بزرگ خاتون کی خیریت دریافت کی۔سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں میں 106 سالہ خاتون بھی شامل ہیں جنہیں علاج کے لیے رفحا سے عرعر شہر کے میڈیکل ٹاور منتقل کیا گیا تھا۔حدود شمالیہ ریجن کے گورنر شہزادہ فیصل بن خالد نے بھی ویڈیو کال کر کے بزرگ خاتون کی خیریت دریافت کی، گورنر نے کرونا وائرس سے متاثر ایک بچی سمیت دیگر صحتیاب افراد سے بھی ٹیلی فونک رابطے کیے۔ نیوزی لینڈ ،اپیک سمٹ کی میزبانی کے لیے آن لائن پلیٹ فارم استعمال کریں گے، وزیر اعظم جیسنڈا ارڈرن

نیوزی لینڈ ،اپیک سمٹ کی میزبانی کے لیے آن لائن پلیٹ فارم استعمال کریں گے، وزیر اعظم جیسنڈا ارڈرن

 خاتون کے بیٹے متعب الشمری کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کے سینے میں تکلیف تھی۔ رفحا ہسپتال میں ان کی صحیح تشخیص نہ ہوسکی تو انہیں عرعر شہر میں شمالی میڈیکل ٹاور منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹرز نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں ان کا خیال رکھا۔بیٹے کا کہنا ہے کہ اسپتال میں علاج کے پہلے تین دن تک ہم والدہ کی آواز بھی نہ سن سکے، کرونا میں مبتلا ہونے سے قبل والدہ صحت مند زندگی گزار رہی تھیں البتہ انہیں تنفس کا عارضہ تھا۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کے مطابق وزارت صحت نے مملکت بھر میں 16 ہزار 130 لیبارٹریاں کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے مہیا کر رکھی ہیں۔ یہ لیبارٹریاں 24 گھنٹے کام کر رہی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اپنے جملہ وسائل وقف کیے ہوئے ہے۔ نائجیریا فوج کے فضائی حملے، بوکوحرام کے متعدد عسکریت پسند ہلاک

نائجیریا فوج کے فضائی حملے، بوکوحرام کے متعدد عسکریت پسند ہلاک

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More