دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئی

اب تک  |  Jul 01, 2020

ویب ڈیسک: (30 جون 2020) دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد پانچ لاکھ چھ ہزار سے زائد ہوگئی۔ایک کروڑ تینتیس لاکھ سے زیادہ افراد بیمار ہیں۔چھپن لاکھ نو ہزار سے زیادہ صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث امریکا میں ایک دن میں ایک سو سینتیس افراد دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ اٹھائیس ہزار سے زائد ہوگئی۔برازیل میں ایک سو سولہ افراد مرنے کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ستاون ہزار سے زائد ہوگئی۔

روس میں چوبیس گھنٹوں میں تیرانوے افراد دم توڑ گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد نو ہزار زائد ہوگئی۔بھارت میں ایک روز میں چار سو سترہ افراد دم توڑ گئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد سولہ ہزار سے زائد ہوگئی۔ایران میں ایک دن میں ایک سو بیاسٹھ افراد جان سے گئے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد دس ہزار چھ سو سے زائد ہوگئی۔

سعوی عرب میں اڑتالیس افراد مرنے کے بعد کورونا سے مرنے والے افراد کی مجموعی تعداد پندرہ سو ننانوے ہوگئی۔بنگلا دیش پینتالیس،انڈونیشیا میں اکیاون اور افغانستان بارہ اورافراد جان سے گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More