پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: ٹیسٹ اور ٹی20 میچز کا شیڈول جاری

اردو نیوز  |  Jul 07, 2020

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ٹی20 انٹرنشنل میچوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ 

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ٹیسٹ سیریز کا آغاز پانچ اگست کو مانچسٹر میں اولڈ ٹریفرڈ  کے تاریخی میدان سے ہوگا، جبکہ دیگر دو میچز 13 اور 21 اگست کو ساؤتھ ایمپٹن میں کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیںانگلینڈ نہ جانے والے کھلاڑیوں کا ٹیسٹ منفیNode ID: 488986وزنی کرکٹر انگلینڈ میں کھیلنے کو بے تابNode ID: 489041مفادات کا ٹکراؤ: کوہلی کے خلاف شکایتNode ID: 490421

کورونا وائرس کی وبا کے باعث بین الاقوامی کرکٹ کئی ماہ سے معطل ہے اور بدھ کو انگلینڈ کے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ سے بین الاقوامی کرکٹ بحال ہو رہی ہے۔ انگلینڈ ویسٹ انڈیز کے ساتھ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گا۔ 

حفاظتی اقدامات کے تحت یہ تمام میچز تماشائیوں کے بغیر سٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔

ٹیسٹ سیریز کے بعد انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تین ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز بھی مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کا پہلا اور دوسرا میچ بالترتیب 28 اور 30 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا میچ یکم ستمبر کو کھیلا جائے ہوگا۔

اس کے علاوہ  پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان بھی ساؤتھ ایمپٹن میں تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ اس سیریز کا پہلا میچ 30 جولائی، دوسرا یکم اگست جبکہ تیسرا چار اگست کو آئر لینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان بھی ساؤتھ ایمپٹن میں تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی (فوٹو اے ایف پی)

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن کا کہنا تھا کہ کورونا کے دوران حفاظتی اقدامات اپناتے ہوئے آئرلینڈ اور پاکستان کے مابین تین میچز کا ہونا ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا ایک مرتبہ پھر بحال ہونا خاطر خواہ کوششوں اور مہارت کا نتیجہ ہے۔

اے ایف پی کے مطابق آسٹریلیا  وائٹ بال کرکٹ دورہ اور انگلینڈ خواتین کرکٹ ٹیم کی انڈیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کی ممکنہ تاریخوں پر بھی بات چیت جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More