قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی سپرفٹ ہیں، مصباح الحق

قومی اخبار  |  Jul 07, 2020

مانچسٹر:پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ لمبے عرصے کے بعد کھلاڑی ٹریننگ کر رہے ہیں اس کے باوجود مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا بلکہ کھلاڑی فٹ دکھائی دے رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں ووسٹر کے بائیو سیکور ماحول میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 کی وجہ سے سب ایک لمبے عرصے کے لیے کرکٹ کے میدان سے دور رہے، اب سب کھلاڑی مل کر ٹریننگ کر رہے ہیں سب کو اچھا لگ رہا ہے۔انہوں نیکہا کہ پہلے تو ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ ٹریننگ میں ایک طویل گیپ آگیا ہے تو اس کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہو گا لیکن ایسا نہیں ہوا، فٹنس کے لحاظ سے دیکھا جائے تو کھلاڑی فٹ محسوس ہو رہے ہیں جب کہ بیٹنگ اور بولنگ میں بھی ہماری سوچ سے بہت بہتر ہیں۔ ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ابھی تو ٹریننگ کا آغاز کیا ہے، تین روز بھرپور ٹریننگ کی ہے، سمجھتا ہوں کہ آگے مزید بہتری آئے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More