پاک _انگلینڈ سیریز کا شیڈول جاری

روزنامہ خبریں  |  Jul 07, 2020

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔شیڈول کے مطابق پہلا ٹیسٹ میچ 5 سے 9 اگست تک اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ 13 سے 17 اگست تک ایجز بائول ہیمپشائر میں ہوگا ۔شیڈول کے مطابق  تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک ایجز بائول ہیمپشائر میں ہی کھیلا جائے گا۔شیڈول کے مطابق  ٹی ٹوئنٹی میچز 28 سے 30 اگست اور یکم ستمبر کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کی قومی ٹیم اس وقت انگلینڈ میں موجود ہے جہاں ٹیم اس وقت ووسٹرمیں ٹریننگ کررہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More