پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 180 پوائنٹس کا اضافہ

ہم نیوز  |  Jul 07, 2020

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 180 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 35 ہزار 202 پوائنٹس پر ہوا۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران ہی انڈیکس میں 260 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 35 ہزار 462 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 148,509,081 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 5,479,771,712 بنتی ہے۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 151 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی تھی۔

جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ قرض کی منظوری ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز بورڈ اجلاس میں دی گئی۔ قرض کی رقم معاشی اصلاحات پر خرچ کی جائے گی۔

قرض کی رقم کورونا پر قابو پانے کے لیے بھی خرچ کی جائے گی جبکہ 25 کروڑ ڈالرز انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن نے فراہم کیے۔

اعلامیہ کے مطابق 25 کروڑ ڈالرز انٹرنیشنل بینک برائے ترقی و بحالی نے فراہم کیے ہیں۔ پاکستان کو یہ قرض آسان شرائط پر فراہم کیا گیا ہے۔

دریں اثناء گزشتہ روز اسٹیٹ بینک نے روزگار اسکیم میں مزید 3 ماہ کے لیے توسیع کر دی تھی۔

ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہا تھا کہ اپریل تا جون فنانسنگ حاصل کرنے والے جولائی تا ستمبر اسی تناسب سے فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کہ اسکیم کےتحت بینکوں نے 1653 اداروں کے لیے 19 جون تک 112.80 ارب روپے فناسنگ کی منظوری دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں 

اسٹیٹ بینک کے مطابق اسکیم سے 19 جون تک 10 لاکھ افراد کا روزگار بچایا گیا ہے جبکہ حکومت نےاسکیم کی رسک شیئرنگ 40 سے بڑھا کر60 فیصد کر دی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More