اداکار سجل علی کے انسٹا گرام پرفالوورز کی تعداد 60 لاکھ ہوگئی

قومی اخبار  |  Jul 07, 2020

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف ٹی وی اور فلم کی اداکارہ سجل علی کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 60 لاکھ ہوگئی۔سجل علی انسٹاگرام پر 60 لاکھ فالوورز حاصل کرنے والی پاکستان کی چوتھی اداکارہ ہیں۔اداکارہ نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران خود کو خود ساختہ ا?ئسولیشنن میں ڈالا ہوا ہے۔ اس دوران وہ انسٹاگرام پر ہی اپنے مداحوں سے رابطے ہیں اور اپنی یادگاری تصاویر بھی شیئر کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ سجل علی سے قبل ایمن خان، ماہرہ خان اور عائزہ خان کو انسٹاگرام پر فالو کرنے والوں کی تعداد 60 لاکھ سے زائد ہے۔اس فہرست میں 66 لاکھ فالوورز کی تعداد کے ساتھ ایمن خان پہلے نمبر پر ہیں۔ماہرہ اور عائزہ کے 62، 62 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ اب سجل علی بھی 60 لاکھ کے کلب میں شامل ہوگئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More