ایک شخص کو نکالنے سے کچھ نہیں ہوگا، ہم مائنس آل کی بات کر رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان

اب تک  |  Jul 10, 2020

کراچی: (09 جولائی 2020) جمعیت العلمائے اسلام پاکستان کی آل پارٹیز کانفرنس نے چینی، آٹا، ادویات اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مافیاز کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر میں ہونے والی 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو مشکلات میں مبتلا کردیا ہے۔ لوڈشیڈنگ کو فی الفور ختم کر کے تسلسل کے ساتھ بجلی کی فرہامی یقینی بنائی جائے۔

کانفرنس کے دوران قومی ائیرلائن کی تباہ حالی اور کورونا میں حکومت کی غیرسنجیدگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ آل پارٹیز کانفرنس 18ویں ترمیم کو آئین پاکستان کی روح تصور کرتی ہے۔

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم 2018ء کے الیکشن کو مسترد کرتے ہیں۔ دوبارہ شفاق الیکشن کرائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں آج ایک قومی موقف اختیار کیا ہے۔ ایک شخص کو نکالنے سے کچھ نہیں ہوگا، ہم مائنس آل کی بات کر رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دھرنے کے نتائج کورونا کی وجہ سے نہیں آسکے۔ صوبائی اے پی سیز کے بعد مرکزی اے پی سی بلائیں گے۔ اس حکومت کے پانچ سال پورے کرنا قوم کو بد دعا دینا ہے۔

آل پارٹیز کانفرنس میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگر جماعتوں نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More