سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی

اب تک  |  Jul 10, 2020

کراچی: (09 جولائی 2020) سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی، جبکہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 40 مریض زندگی کی بازی ہار گئے.

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹے میں مزید 15 سو 38 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اب تک ایک لاکھ نو سو افراد میں مہلک وائر س کی تصدیق ہوئی ہے۔ مزید چالیس اموات کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد سولہ سو ستتر تک پہنچ گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق اس وقت پانچ سو اکیاسی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ پچھتر مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More