ہیضہ ، اسہال ، پیچش ، ہیپاٹائٹس اور ٹائیفائیڈ ، پاکستان میں منرل واٹر کے معروف 12برانڈز کو مضر صحت قرار دیدیا

روزنامہ اوصاف  |  Jul 10, 2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ہیضہ ، اسہال ، پیچش ، ہیپاٹائٹس اور ٹائیفائیڈ ، پاکستان میں منرل واٹر کے معروف 12برانڈز کو مضر صحت قرار دیدیا ۔۔۔ پینے کے صاف پانے کے 12 برانڈرز کو غیر محفوظ قرار دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کونسل آف ریسرچ برائے آبی وسائل نے ملک بھر کے مختلف شہروں سے 108 برانڈز کے سیمپل لئے گئے جس کے بعد ان کو پانی کے معیار کے 24 پیرامیٹرز کے خلاف ٹیسٹ کیا گیا۔ ٹیسٹنگ کا عمل مکمل کرنے کے بعد ان 12 برانڈر کو غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے۔جن شہروں سے سیمپل لئے گئے ان میں اسلام آباد ، کراچی ، پشاور ، کوئٹہ ، گلگت ، مظفرآباد ،  لاہور ، فیصل آباد ، ملتان ، سیالکوٹ ، اور ٹنڈو جام شامل ہیں۔ جن برانڈرز کے پانی کو غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے ان میں زیران، ایم ایم پیور، بلیو سپرنگ، ایکوا بیسٹ، بلیو پلس، الفا 7 سٹار، وائے کے پیور، لیون سٹار، ڈسٹا واٹر، ڈی جے او آر، حبہ اور چناب شامل ہیں۔ پاکستان کونسل آف ریسرچ برائے آبی وسائل حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کمپنیوں کا پانی عالمی ادارہ صحت، بین الاقوامی بوتل واٹر ایسوسی ایشن اور پاکستان معیارات اور کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے معیار کے مطابق نہیں ہے۔ اس حوالے سے رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان میں سے کچھ برانڈز کے پانی میں سوڈیم کی مقدار معمول سے زیادہ ہے جو عوام میں ہائی بلڈ پریشر کی وجہ بنتا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ برانڈز میں کل تحلیل سالڈ (ٹی ڈی ایس) کی اعلی مقدار موجود ہے جس کا نتیجہ ہیضہ ، اسہال ، پیچش ، ہیپاٹائٹس اور ٹائیفائیڈ ہوسکتا ہے، اس کے علاوہ برانڈ چناب میں پی ایچ کی سطح 6.5 سے کم ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کے چھوٹے شہروں یا علاقوں میں ایسے بے شمار پانی کے برانڈز استعمال کئے جاتے ہیں جن کا شاید بڑے شہروں میں کسی کو علم بھی نہ ہو، ممکن ہے کہ مذکورہ برانڈر کا پانی ہی بے شمار لوگوں کو بیمار کرنے کی وجہ ہوں، اس لئے اس بارے رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More