آصف زرداری،بلاول بھٹو اورفضل الرحمان کا 18ویں ترمیم پر غیرلچکدار مؤقف اپنانے پر اتفاق

جی این این  |  Jul 10, 2020

کراچی:سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں 18ویں ترمیم پر غیرلچکدار مؤقف اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے مولانا فضل الرحمان کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی جو ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔ملاقات میں فضل الرحمان نے آصف زرداری کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی جبکہ آصف زرداری اوربلاول بھٹو زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے اہم سیاسی امور پر گفتگو ہوئی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More