قطرایئرویز نے پاکستانی مسافروں کیلئے کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دیدیا

سماء نیوز  |  Jul 11, 2020

  

قطر ایئر ویز نے پاکستانی مسافروں کیلئے نئی ٹریول ایڈ وائزری جاری کردی، ایئر لائنز سے سفر کرنیوالے تمام پاکستانی مسافروں کیلئے کرونا وائرس ٹیسٹ کروانا لازمی قرار دیدیا گیا، اطلاق 13 جولائی سے ہوگا۔

کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر قطر ایئر ویز نے پاکستانی مسافروں کیلئے نئی ٹریفل ایڈوائزری جاری کردی، نئی ایڈوائزری کا اطلاع 13 جولائی سے ہوگا۔

نئی ایڈوائزری کے مطابق اب قطر ایئرویز سے سفر کرنیوالے تمام پاکستانی مسافروں کیلئے کرونا وائرس ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا، پرواز سے قبل 72 گھنٹے کے اندر پاکستانی مسافروں کو کرونا وائرس ٹیسٹ کروانا پڑے گا۔

ایئر لائن کا مزید کہنا ہے کہ  پاکستانیوں کا ملک کی مخصوص 4 لیبارٹریز سے کروایا گیا ٹیسٹ ہی قابل قبول ہوگا، 12 سال سے کم عمر بچے کرونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہوں گے تاہم فیملی کے بغیر تنہا سفر کرنے پر ٹیسٹ لازمی کرانا ہوگا۔

قطر ایئر ویز کی ایدوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ لیبارٹریز مسافروں کے ٹیسٹ کی رپورٹس براہ راست قطر ایئر ویز کو فراہم کریں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More