دودھ کے سرکاری نرخ 96 روپے جبکہ فروخت 120 روپے پر

اب تک  |  Jul 11, 2020

کراچی: (11 جولائی 2020) شہری انتظامیہ حرکت میں نہ آئی۔ ڈیری فارمزرزاور ریٹیلرز کی من مانیاں عروج پر، سرکاری نرخ کے مطابق 94 روپے فی کلو دودھ فروخت ہونے والا دودھ عوام کو26 روپے کے اضافے سے اب 120 روپے فی لیٹر فروخت ہوگا۔

شہری انتظامیہ کی نااہلی کا خمیازہ کراچی والوں کو بھگتناپڑے گا۔ ڈیری فارمرز نے یکطرفہ فیصلہ کرتے ہوئے دودھ کی قیمت میں مزید 10 روپے کا اضافہ کیا تو ریٹیلرز نے بھی فوراّ حمایت کا اعلان کردیا۔

دودھ کی سرکاری قیمت 94 روپے فی لیٹر مقرر ہے مگر شہر میں دوھ 16 روپے کے اضافے سے 110 روپے میں فروخت ہوتا رہا۔ اب ایک بار پھر ڈیری فارمرز نے 10روپے کا اضافہ کرکے دودھ کی فی لیٹر قیمت 120 روپے پر پہنچا دی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کمشنرکراچی زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدامات کرتے ہوئے زائد نرخ پر دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More