پی ایف ایف مینز آن لائن کوچنگ ریفریشر کورس گروپ II اختتام پذیر

نوائے وقت  |  Jul 11, 2020

لاہور( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے منعقد کردہ آن لائن مینز کوچنگ ریفریشر کورس کا دوسرا گروپ ہفتہ،۱۱ جولائی کو اختتام پذیر ہوا۔ ملک بھر کے مختلف فٹبال کلبز اور ڈیپارٹمنٹس سے تعلق رکھنے والے 19 کوچز چیف انسٹرکٹر طارق لطفی اور انکے معاون ناصر اسمائیل اور محسن الحسنین کی مدد سے اپنی کوچنگ کی تعلیمات پر نظر ثانی کی۔ کورس کے دوران پی ایف ایف ٹیکنیکل ڈائریکٹر ڈینیل لیمونیس نے بھی انسٹرکٹرز اور طلبہ سے بات چیت کی۔ یہ کورس پی ایف ایف کے ایک ماہ طویل کوچنگ کورسز کے سلسلے کا حصہ تھا، جس کے دوران ویمنز آن لائن کوچنگ ریفریشر اور انٹروڈکٹری کورسز اور منز آن لائن کوچنگ ریفریشر کورسز کامیابی سے منعقد کیے گئے۔ آن لائن کوچنگ کورسز کے اس سلسلے کا اختتام مرد حضرات کے لیے انٹروڈکٹری کوچنگ کورس کے انعقاد کے بعد ہوگا۔ سکھر،دعا چوک کے قریب پولیس مقابلہ ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

سکھر،دعا چوک کے قریب پولیس مقابلہ ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More