لوٹ مار کرنے والوں کا یوم احتساب آچکا ہے، شہباز گل

بول نیوز  |  Jul 11, 2020

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ماضی میں لوٹ مار کرنے والوں کا یوم احتساب آچکا ہے۔

معاون خصوصی برائے روابط شہاز گل کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا ہے جس میں احسن اقبال سے استفسار کیا گیا ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم نے تو اپنی ساری زندگی کا حساب دے دیا اور عدالت سے صادق اور امین کہلائے، جہاں سے آپکے مالک چور مافیہ اور ٹھگ کہلائے۔

یہ ٹویٹ ارسطو صاحب کی ذہنی پستگی کی عکاس ہے PIA کو تباہ کرنے والے، جعلی لائسنس ہولڈرز کو بھرتی کرنے والے آج اس بات پر شور مچا رہے ہیں کہ ان کا گند دنیا کے سامنے کیوں آ گیا۔یہ مک مکا والی حکومت نہیں جو جھوٹ بولے۔یہ سب آپکے کارناموں کا نتیجہ ہےلوٹ مار کرنے والوں کا یوم احتساب آچکا https://t.co/ICIWYTK2jn

— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 11, 2020

انہوں نے کہا کہ وزارت سے پہلے نوے ہزار روپے ماہانہ پر اسلام آباد کی نجی یونیورسٹی میں پڑھاتے رہے اور اسی وقت بیٹے کی امریکہ میں کروڑوں کی فیس کہاں سے آئی ؟ کس نے دئیے یہ جھمکے ؟

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو تباہ کرنے والے، جعلی لائسنس ہولڈرز کو بھرتی کرنے والے آج اس بات پر شور مچا رہے ہیں کہ ان کا گند دنیا کے سامنے کیوں آ گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More