1924میں بنائی گئی یہ ویکسین کرونا وائرس کے علاج کیلئے بھی فائدہ مند ہے ،مختلف ملکوں میں کی گئی تحقیق میں سائنسدانوں کا اتفاق

شمع نیوز  |  Jul 12, 2020

واشنگٹن (این این آئی) سائنسدانوں نے تپ دق کے علاج کیلئے 1924 میں بنائی گئی ویکسین ’بی سی جی‘ کو کووڈ19 کے علاج کیلئے بھی فائدہ مند قرار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مختلف ملکوں میں کی گئی تحقیق میں یہ اتفاق کیا گیا ہے کہ اس ویکسین سے قوت مدافعت بڑھائی جاسکتی ہے جو کووڈ19 کےمریضوں کیلئے بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ بی سی جی ویکسین انتہائی ہائی رسک پر کام کرنیوالے افراد مثلاً ہیلتھ ورکرز اور پولیس افسران کو دینا زیادہ فائدہ مند ہوگی۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں سائنسدان کورونا وائرس کی

ویکسین بنانے کے لیے دن رات کوششیں کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More