ٖحارث رؤف دورہ انگلینڈ کیلئے روانہ

بول نیوز  |  Jul 31, 2020

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ بولر حارث رؤف دورہ انگلینڈ کے لیے روانہ  ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر حارث رؤف کو دورہ انگلینڈ کے لیے کلیئر قرار دیا گیا تھا جس کے بعد انہیں فوری طور پر انگلینڈ کے لیے تیاری کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اس سلسے میں پی سی بی نے ہنگامی طور پر فاسٹ بولر کی درکار سفری دستاویزی عمل کو مکمل کیا اور پہلی دستیاب پرواز سے برطانیہ روانہ کردیا۔

حارث رؤف لاہور کے اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نجی ایئرلائن کی پرواز سے مانچسٹر روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More